اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گلگت بلتستان میں درخواست / شکایت دائر کرنے کا طریقہ کار 

 درخواست ڈائیریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گلگت بلتستان کے نام  درج کروائی جا سکتی ہے ۔  درخواست کے ہر صفحہ پر درخواست دہندہ اپنے دستخط کرے۔ درخواست کے  ساتھ مندرجہ ذیل معلومات کو یقینی بنایا جائے :۔ 

       حلف نامہ   (اقرار کیا جائے کہ درخواست میں لکھا گیا متن اور معلومات درخواست دہندہ کے علم  کے مطابق بالکل درست ہیں)، اپنا اور اپنے والد کا نام,   شناختی کارڈ اور اس کی ایک عدد تازہ فوٹو کاپی, پیشہ، رہائشی پتہ، موبائل فون نمبر/ٹیلی فون نمبر، وقوعہ کی تاریخ اور سال، جواب دہندہ کا نام اور رہائشی پتہ ،   متعلقہ سرکاری محکمہ اور ملوث سرکاری ملازمین کے نام و عہدہ جات،  گواہ کا نام،  گواہ کا شناختی کارڈ اور اس کی ایک عدد تازہ فوٹو کاپی، گواہ کار ہائشی پتہ، گواہ کا موبائل فون نمبر یا ٹیلی فون نمبر،  درخواست کا متن،  ثبوت میں دی گئی دستاویزات کی فہرست۔

  نوٹ: درخواست گزار یا گواہ کے منحرف ہونے کی صورت میں شکایت کنندہ گواہ کے خلاف دفعہ 182  تعزیرات پاکستان کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی جس کی سزا قید با مشقت اور جرمانہ یا دونوں ہو سکتے ہیں ۔ اور  اگر مدعا علیہ نے جھوٹی درخواست کی صورت میں آپ پر ہتک عزت کا دعوی کیا تو محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب عدالت میں ریکارڈ  فراہم کرے گا۔

Back To Top